اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکا سے وطن واپسی کے بعد اگلے روز19مئی کو سرکاری دو روزہ دورے پر چین جائیں گے ۔ اپنے دورے میں وہ چینی حکام سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے۔ انہیں اس دورے کی دعوت ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی نے دی ہے۔ اسلام آباد میں سفارتی ذرائع امریکا کے دورے کے فوری بعد وزیرخارجہ کی چین روانگی کو ایک خاص تناظر میں اہمیت دے رہے ہیں۔