• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین کو فروغ دینے کیلئے عاطف اسلم اور شائے گل کی آواز میں خصوصی گانا ریلیز

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ شئے گِل کی سحر انگیز آواز میں کورونا ویکسین اور بوسٹر شاٹس کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی گانا ’منزل‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔

عاطف اسلم اور شئے گِل کی آواز میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک خصوصی گانا ’منزل‘ ریلیز کیا گیا ہے۔

یہ خصوصی گانا امریکی سفارت خانے کے تعاون سے پیش کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں اداکارہ ثروت گیلانی اداکاری کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

اس گانے میں پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

اس خصوصی گانے کے ذریعے عاطف اسلم اور شئے گِل کی پرسکون اور روح کو چھو لینے والی آواز میں امید اور استقامت کا ایک حوصلہ افزاء پیغام  دیا گیا ہے۔

اس گانے کی ویڈیو کو ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے انتہائی خوبصورت انداز میں تخلیق کیا ہے۔

گانے کی کے آغاز میں ویڈیو میں ماسک پہنے طلباء کے ایک گروپ کو دکھایاگیا ہے جو پچھلے دو سالوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی  جدوجہد پر ایک ڈرامہ پیش کر رہا ہے، جس میں فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جو بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔

اس گیت کو نامور مصنف محمد حنیف نے لکھا، جو اپنی کتابوں ’اے کیس آف ایکسپلوڈنگ مینگوز‘ اور ’آر لیڈی آف ایلیس‘ کے لیے بہت مشہور ہیں۔

اس گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ’اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانہ نے کانز میں نامزد پاکستانی فلم ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ کے ساتھ شراکت داری کی تاکہ کورونا ویکسینیشن اور بوسٹر شاٹس کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی گانا پیش کیا جاسکے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید