اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف توہین مذہب سے متعلق مقدمات کے اندراج کیخلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 12 مئی کے حکمنامہ میں متعلقہ قوانین کے غلط استعمال سے متعلق آبزرویشن واپس لینے کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے، تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ پاکستان کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے دائر درخواست میں 12 مئی کے حکمنامہ میں توہین رسالت و توہین مذہب کے متعلق قوانین کے غلط استعمال کے متعلق آبزرویشن واپس لینے، مسجد نبویؐ کے تقدس کی پامالی کے ذمہ داروں کیخلاف پولیس کو آزادانہ طور پر قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دینے اور وفاقی حکومت کے بیانات کی روشنی میں مسجد نبویؐ کے تقدس کی پامالی کے واقعہ کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی تشکیل دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔