• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے کرشنگ سیزن میں انڈسٹری ایک کروڑ ٹن چینی بنائے گی‘ ترجمان پسما

اسلام آباد (حنیف خالد)ترجمان پسما نے کہا ہے کہ نئے کرشنگ سیزن میں انڈسٹری ایک کروڑ ٹن چینی بنائے گی ، حکومت کو 70روپے کلو چینی دیکر ہم دیوالیہ ہو جائیں گے ۔ پاکستان شوگر ملز مالکان کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت سنٹرل چیئرمین ایسوسی ایشن محمد ذکاء اشرف چوہدری منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی ممبر شوگر ملز کے مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ایک متفقہ قرارداد منظور کی کہ پاکستان شوگر انڈسٹری کا نمائندہ وفد وزیراعظم شہباز شریف‘ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز‘ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی درخواست پر جب وقت دیا جائے تو وفد انکے ساتھ ملاقاتوں میں یہ واضح کر دے کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ممبر مالکان پیداواری لاگت سے کم قیمت (ستر روپے فی کلو) پر حکومت کو فروخت نہیں کرینگے۔ اجلاس میں تمام شوگر ملز مالکان نے آزادانہ طریقے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ملک بھر سے سے مزید