• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے ساتھ ہمارا ووٹ کا نہیں بلکہ خونی اور نظریاتی رشتہ ہے، بی این پی

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں کلی بڑو سریاب میں شہیداستاد محمد حنیف گرگناڑی کے نام پر منسوب نئے یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں درجنوں کے تعداد میں ممبران نے یونٹ کے الیکشن میں حصہ لیا اور پارٹی کے نئے ڈیجٹل ممبر شپ کارڈ فارم جمع کیے، اجلاس کی صدارت پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری نے کی جبکہ مہمان خاص سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر آغا خالد دلسوز تھے اجلاس کی کارروائی ضلعی قائمقام جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی نے چلائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین و ضلعی صدر غلام نبی مری، اغا خالد شاہ دلسوز ضلعی کابینہ کے اراکین ڈاکٹر علی احمد قمبرانی،نسیم جاویدہزارہ میر محمد اکرم بنگلزئی، ملک محمد ابراہیم شاہوانی، پرنس رزاق بلوچ، سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات اسد سفیر شاہوانی، جان محمد مینگل، حاجی عبدالہی بلوچ ،ملک پرویز کاکڑ،ظفر نیچاری،نصیب گل سمالانی، غلام سرور لانگو،میر ناصر شاہوانی، سہراب خان مری، ملک نصیر گرگناڑی،نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران اپنے جملہ توانائیاں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانے کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے بی این پی حقیقی، معنوں سیاسی کارکنوں کی نمائندہ جماعت ہے جنہوں نے قومی حقوق کی جمہوری جدوجہد کی خاطر طویل ترین قربانیاں دے کر ایک ناقابل فراموش تاریخ رقم کی ہے آمریت کے ادوار سے لیکر نام نہاد جمہوری دور حکومتوں کے بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کے ساتھ روا رکھے گئے ناانصافیوں کی ہر سطح پر جمہوری انداز سخت مزاحمت کرتے ہوئے اپنے عوام کو مشکل ترین حالات میں تن وتنہا اور بے یارو مددگار نہیں چھوڑا کیونکہ یہاں کے عوام کے ساتھ ہمارا ووٹ کا نہیں بلکہ خونی اور نظریاتی رشتہ ہے اور عملی طور پر اس رشتے کی تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی ناقابل فراموش اور ناقابل شکست قربانیوں کا تسلسل موجود ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان پر موجودہ سیاسی صورتحال پر انکے کندھوں پر باری ذمہ داری عائد ہے کہ وہ سرزمین کیخلاف ہونے والے سازشوں کا ادراک اور مقابلہ کرتے ہوئے ناکام بنائیں ۔
کوئٹہ سے مزید