• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن نے مئی تا دسمبر مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن نے سالانہ کیلنڈر میں شامل مئی تا دسمبر مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ رواں سال جنوری میں پہلی کمبیکس سپورٹس خیبر پختونخوا سکواش چیمپئن شپ، قومی انڈر 19 ، فروری میں آل پاکستان جونیئر بوائز اینڈ گرلز سکواش چیمپئن شپ اور مارچ میں دوسری کمبیکس سپورٹس خیبر پختونخوا سکواش چیمپئن شپ منعقد کی جاچکی ہیں۔سکواش کے سابق عالمی چیمپئن شپ اور خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمر زمان کا کہنا ہے کہ 24 تا 28 مئی آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ، آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ بوائز انڈر17 اور انڈر 19 پشاور میں 6 تا 11 جون، 11 تا 16 جولائی آل پاکستان قومی منز سینئر سکواش چیمپئن شپ پشاور میں، بوائز انڈر 11 اور انڈر 13 آل پاکستان قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 8 تا 13 اگست ایبٹ آباد میں، بوائز انڈر 15 اور انڈر 17 قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 12 تا 17 ستمبر، آل پاکستان قومی خواتین چیمپمئن شپ 10 تا 14 اکتوبر، پی ایس اے انٹرنیشنل منز سینئر چیمپئن شپ 14 تا 18 نومبر اور بوائز انڈر 13 ، انڈر 15 اور انڈر 19 آل پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ 12 تا 17 نومبر پشاور میں کھیلی جائے گی۔
پشاور سے مزید