پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے جیل کی زندگی اور صعبتوں پر کتاب لکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ’میڈم، آپ کتاب لکھیں، آپ کو جو کٹہرے میں لایا گیا، جو آپ پر گزری، جیل کی داستانیں، ساری دھمکیاں، میم اب لکھ ڈالیں۔‘
اس ٹوئٹ کو مریم نواز کی جانب سے ناصرف ری ٹوئٹ کیا گیا بلکہ جواب بھی دیا گیا ہے۔
مریم نواز نے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ’سب باتیں کروں گی قوم سے ایک دن!‘