• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا پڈوکون کا بھارت سے فرانس تک کا سفر کیسا گزرا؟

دیپیکا پڈوکون، فائل فوٹو
دیپیکا پڈوکون، فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کانز فلم فیسٹیول میں بھارت کی نمائندگی کرنے کیلئے فرانس پہنچ گئی ہیں۔

 اداکارہ دیگر نامور اسٹارز کے ہمراہ بطور ’جیوری ممبر‘ کانز فلم فیسٹیول میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

دیپیکا پڈوکون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارت سے فرانس کے لیے اپنے سفر کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس مختصر سی ویڈیو کا آغاز فرانس کے خوبصورت مناظر سے ہوتا ہے، جس میں دیپیکا پڈوکون نے بتایا کہ ان کی فلائٹ 11 گھنٹے کی تھی اور وہ اس دوران سوتی رہیں، اس لیے ان کا سفر بہت اچھا گزر گیا۔

ویڈیو میں اداکارہ فرانس پہنچنے کے بعد تھوڑی سے کنفیوز بھی نظر آتی ہیں کہ اُنہیں کھانا کھانے کے لیے جانا چاہیے یا ابھی سونا چاہیے لیکن پھر وہ کچھ سیکنڈز میں ہی کھانا کھانے کے لیے جانے کا انتخاب کرلیتی ہیں۔

خیال رہے کہ اس 11 روزہ  فلمی میلے کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جوکہ 28 مئی تک جاری رہے گا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید