• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یارکشائر کاؤنٹی وفد کی لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق انگلش پیسر اور یارکشائر کاؤنٹی کے ایم ڈی ڈیرن گف، بولنگ کوچ کبیرعلی پاتھ وے، منیجراظہر اللہ اور دیگر نے مسجد وزیرخان، دلی گیٹ، سبیل گلی، گلی سورجن، شاہی قلعے میں مغلیہ دور کے شاہکار شیش محل، بارود خانہ اور رائل کچن کی سیرکی۔ وفد رکشے کی سواری سے بھی لطف اندوزہوا۔انہوں نے فورٹ فوڈ اسٹریٹ میں روایتی کھابوں کا بھی مزہ بھی لیا۔