• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4فراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق قائدآباد موبائل مارکیٹ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ ایک شخص زخمی ہو گیا ،جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں اس کی شناخت 35سالہ محمد نواز ولد محمد عظمت کے نام سےہوئی ہے۔ صفورہ سچل گوٹھ مروڑہ موڑ کے قریب ملزمان نے ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ کر کے ایک نو جوان کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ،زخمی کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں اس کی شناخت 30سالہزوہیب ولد محمد بچل کے نام سے ہوئی ہے ۔ اسٹیل ٹاؤن دھابیجی سالار گوٹھ کے قریب فائرنگ سےایک خاتون زخمی ہوئی جسے جناح اسپتال منتقل کیا، جہاںزخمی خاتون کی شناخت 30سالہ بچل زوجہ انصاری کے نام سے ہوئی ہے۔ سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب اتفاقیہ طور پر گولی چلنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت35سالہ عبدالرزاق ولد صالح محمد کے نام سے ہوئی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید