اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق کو معاونت کیلئے اہم اضافی ذمہ داریاں دیدیں۔ پارلیمانی امور کا الگ وزیر ہونے کے باوجود ایاز صادق کو بھی معاونت کی ذمہ داری دیدی گئی۔ سردار ایاز صادق سیاسی اور پارلیمانی امور پر وزیراعظم کی معاونت کریں گے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سردار ایاز صادق کو وزیراعظم آفس لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔