• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز پنجاب کیسیکٹرز کمانڈرز کانفرنس، پیشہ وارانہ امورکاجائزہ

لاہور (کرائم رپورٹر ) پاکستان رینجرز پنجاب کی سیکٹر کمانڈر کانفرنس کا انعقاد ا رینجرز ہیڈکوارٹرز لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں آپریشنل، انتظامی، تربیتی،فلاحی اور پیشہ ورانہ تیاریوں سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں سرحدی انتظامات اور داخلی سلامتی کے امور پر غور کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے تربیت اور عسکری تیاریوں کے معیار کو سراہا اورتمام سیکٹر کمانڈرز کو ممکنہ آزمائشوں سے نمٹنے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی انہوں نے کہاکہ پنجاب رینجرز ہر مشکل وقت کے لیے تیار ہے اورہر طرح کے حالات میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔