• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیکل A63 کی تشریح جمہوریت کی جا نب قدم ہے،امیرالعظیم

لاہور (نیوزرپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے ایک بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے منحرف اراکین اسمبلی اور آئین کے آرٹیکل 63A کی تشریح سے متعلق فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کی جانب ایک قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ خوش آئند ہے اور جماعت اسلامی اس کا خیرمقدم کرتی ہے۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرے، سیاسی فساد، انتشار اور انتہا پسندی کی وجہ سے قومی معیشت ڈوب رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترجیحات ، داخلہ، خارجہ پالیسی اور اقتصادی بحران سے نجات کے لیے قومی ڈائیلاگ کا راستہ ہموار کریں ۔امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹیوں اورچہروں کی بجائے نظام کی تبدیلی ہی عوام کے مسائل کا اصل حل ہے ۔
لاہور سے مزید