• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڈھ بیر سے نوجوان کو اغواء کرکے ننگا کردیا گیا ٗ2دن بعد رہا کردیا

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ سے نوجوان کو اغواء کر کے ننگا کرنے کے دو دن بعد رہا کردیا گیا ۔کاشف ولد نور رحمان نے تھانہ بڈھ بیر پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز بخت علی اور جمیل پسران تاج محمد اور عرفان ولد بخت علی اور راز محمد ولد شاد محمد نے اسلحہ کی نوک پر اسے اغوا ء کر لیا اور مطالبہ کیا مجھ سے جو بیٹری چوری ہوئی ہے اس کی دعویداری میں عمیر اور حماد پر کروں تاہم اس نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو مسلح افراد نے اسے اغواء کرکے اپنے گھر کے تہہ خانہ منتقل کردیا اور وہاں اسے ننگا کر کے تشدد کانشانہ بنایا ملزمان نے دو دن اسے محبوس رکھا اور بعدمیں رہا کردیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔
پشاور سے مزید