• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیراطلاعات سے راولپنڈی اسلام آبادکے صحافیوں کے وفدکی ملاقات

پشاور(جنگ نیوز)پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد راولپنڈی کے ایک وفد نے صوبائی وزیر اطلاعات حکومتِ خیبر پختونخوا شفیع جان سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت تنظیم کے صدر قمر یوسفزئی نے کی، جبکہ وفد میں نائب صدور سردار یوسفزئی اور زاہد خان، سابق سیکرٹری رحمت محسود اور کوآرڈینیٹر ثاقب سعید شامل تھے۔وفد نے وزیر اطلاعات کو بتایا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم خیبر پختونخوا کے صحافی کئی دہائیوں سے قومی اور بین الاقوامی میڈیا میں صوبے کی نمائندگی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں، سیاحت، ثقافت، سرمایہ کاری کے مواقع، امن و امان اور حکومتی اصلاحات کو مؤثر انداز میں اجاگر کر رہے ہیں۔وزیر اطلاعات شفیع جان نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد راولپنڈی کی خدمات کو سراہا اور یقین دلایا کہ تنظیم کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز اور مطالبات کا مثبت جائزہ لیا جائے گا تاکہ صحافی برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور ادارہ جاتی تعاون فراہم کیا جا سکے۔
پشاور سے مزید