• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات میں کراٹے چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے ہونگے

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ریجنل سپورٹس آفس سوات کے تعاون سے 24 جولائی کو مینگورہ سوات میں آل پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے منعقد ہوں گے جبکہ 25 اور 26 جولائی کو کالام اور مہو ڈنڈ میں آل پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن جاپان کے نمائندے اور انٹرنیشنل ریفری شیہان صاحبزادہ الہادی نے بتایا کہ اس قومی سطح کے ایونٹ میں سندھ، بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا سے مختلف فل کنٹیکٹ کراٹے تنظیموں کے سربراہان اور کھلاڑی حصہ لیں گے ایونٹ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ ملک بھر کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرے گا ۔
پشاور سے مزید