ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ لوگوں کو بلاتفریق اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں، لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور سروس ڈیلیوری میں کسی قسم کی شکایت قابل قبول نہیں ، یہ باتیں انہوں نے ایڈیشنل سیکر ٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب انجینئر شعیب ترین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کا دورہ کرتے ہوئے کیں۔