ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے ملتان میں ایم ڈی/ایم ایس امتحانی سنٹر بنانے کے لئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے،اس سے قبل ڈاکٹریٹ آف میڈیسن(ایم ڈی)اور ایم ایس(ماسٹر آف سرجری)کے امتحانی سنٹر لاہور میں بنتا تھا۔