• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2ایس ایچ اوز سمیت 7 پولیس ملازمین کے تقرر و تبادلے

ملتان(سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے 2 ایس ایچ اوز سمیت 7 پولیس ملازمین کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں انسپکٹر لطیف شاہد کو ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک اور وہاں تعینات انسپکٹر راجہ الطاف حسین کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے، سب انسپکٹر ہارون مزمل کو ایس ایچ او تھانہ کپ تعینات کر کے وہاں تعینات سب انسپکٹر فلک شیر ہراج کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے، سب انسپکٹر سہیل ظفر کو انچارج چوکی قاسم بیلہ کینٹ ، سب انسپکٹر احسن اعجاز کو انچارج چوکی القریش مظفرآباد اور سب انسپکٹر محمد سرفراز کو تھانہ مظفر آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
ملتان سے مزید