ٹیکساس: سرکاری اداروں و جامعات میں H-1B ویزے پر نئی بھرتیوں پر پابندی
ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ریاستی جامعات اور سرکاری اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ آئندہ سال تک H-1B ویزا کے تحت نئی بھرتیاں روک دیں۔ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ویزا پروگرام میں اصلاحات کی کوششوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔۔