• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،2ٹریفک حادثات میں 3افراد شدید زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)2ٹریفک حادثات میں 3افراد شدید زخمی ہوگئے ،تھانہ نصیرآباد کو رضوان احمد نے بتایاکہ میرا چھوٹا بھائی محمد ذیشان یوسف بعمر 33سال ہم دونوں کسی کام کے سلسلے میں کوہ نورملزکی جانب جارہے تھے جب نصیرآباد پہنچے تومیرے بھائی نے مجھے کہاکہ تم یہاں رکو میں رجسٹر کسی کوپکڑا کرآتا ہوں جوپشاور روڈ کراس کررہاتھاکہ اس دوران گولڑہ موڑ کی طرف سے ایک تیزرفتار ٹینکر آیا جس نے میرے بھائی ذیشان یوسف کو ٹکر ماری ۔تھانہ روات کو سفیر اختر کیانی نے بتایاکہ میرابہنوئی محمدہارون اور بھتیجا حماد کوثر اپنے موٹرسائیکل پرہرکہ آرہے تھے اور میں اپنے موٹرسائیکل پر ان کے پیچھے آرہاتھا جب ڈھوک بھٹیاں چک بیلی روڈ پر پہنچے توآگے سے ایک ٹرک تیزرفتاری سے آیا اور میرے بہنوئی اور بھتیجے کے موٹرسائیکل کوٹکر ماری۔
اسلام آباد سے مزید