راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 5ملزموں کو گرفتار کرکے2 کلو سے زائدچرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،تھانہ صادق آباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 2کلو سے زائد چرس برآمد کی،چونترہ پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن ،پیرودہائی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن ، جب کہ روات پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا،زیر حراست افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔