• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنوں کی استقبالیہ تقریب سیاسی جمود توڑنے میں مددگار ثابت ہوگی، رہنما پی پی

راولپنڈی ( جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی شہر کی پہلی استقبالیہ تقریب میں کارکنوں کی جوق در جوق شرکت مثالی جوش و خروش سے سیاسی جمود کے ٹوٹنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ میاں خرم رسول پر کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں نے جس اعتماد کا اظہار کیا وہ پارٹی کی بہتری ترقی اور مضبوطی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت علی نے اپنے بیان کیا ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ممنون ہیں کہ انہوں نے کارکنوں میں مقبول رہنما میاں خرم رسول کو شہر کی صدارت تفویض فرمائی میاں خرم رسول اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ محنت لگن سے پارٹی مقبولیت کیلئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائیں گے۔ رانا رفاقت علی نے مزید کہا پارٹی کارکنانِ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کے مشکور ہیں۔
اسلام آباد سے مزید