• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برف کے سفید گالوں نے آغوش کالج کے خوبصورت ماحول کو مزید دلکش بنا دیا

اسلام آباد ( نیو ز ر پو ر ٹر )آغوش کالج مری میں موسمِ سرما کی پہلی برفباری نے ونٹر اسٹڈی کیمپ میں شریک طلبہ کے لیے خوشی، مسرت اور یادگار لمحات بکھیر دیے۔ برف کے سفید گالوں نے کالج کے خوبصورت ماحول کو مزید دلکش بنا دیا، جہاں طلبہ نے نہایت جوش و خروش اور خوشگوار حیرت کے ساتھ اس حسین منظر سے لطف اٹھایا۔ برفباری کے دوران طلبہ نے نہ صرف قدرتی حسن سے محظوظ ہو کر تازہ دم ہونے کا موقع پایا بلکہ باہمی خلوص، رفاقت اور زندگی بھر یاد رہنے والے لمحات کو بھی اپنے ذہنوں میں محفوظ کیا۔ ونٹر اسٹڈی کیمپ کا مقصد تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی ذہنی، جسمانی اور سماجی نشوونما کو فروغ دینا ہے، جس میں قدرتی ماحول ایک مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔ اس موقع پر پرنسپل آغوش کالج مری اعظم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ آغوش کالج میں ہم معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی اور ہمہ جہت سرگرمیوں کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ آغوشینز کو ایسا متوازن تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ علمی میدان کے ساتھ ساتھ اعتماد، کردار سازی اور عملی زندگی کے لیے بھی تیار ہو سکیں۔ ونٹر اسٹڈی کیمپ اور اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کی شخصیت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید