• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوشت ایکسپورٹ اور شادی بیاہ کھانوں پر پابندی مطالبہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن و ممبر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ خورشید احمد قریشی نے ملک میں جاری گوشت کے سنگین بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت کی برآمد اور شادی بیاہ کی تقریبات میں گوشت کے استعمال پر کم از کم ایک سال کے لیے فوری اور مکمل پابندی عائد کی جائے، تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف اور غذائی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید احمد قریشی نے ایک نہایت تشویشناک انکشاف کیا کہ ایران کو نہ صرف گوشت بلکہ بڑے پیمانے پر گائے، بھینس اور بکریوں کی غیر قانونی اسمگلنگ جاری ہے، جس نے ملکی لائیوسٹاک سیکٹر کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور جانوروں کی قلت میں خطرناک حد تک اضافہ کر دیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید