• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف نائن پارک اسلام آباد میں31جنوری کو ٹورازم فیسٹیول ہو گا

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) اسلام آباد میں سیاحت، ثقافت، کھیل اور خاندانی تفریح کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد ٹورازم فیسٹیول 2026 کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کے تحت 31 جنوری 2026کو ایف نائن پارک میں ٹینٹ پیگنگ ایونٹ منعقد ہوگا جبکہ 31جنوری اور یکم فروری 2026 کو اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں فیملی فیسٹیول اور مرکزی سرگرمیاں ہوں گی۔ فیسٹیول میں ثقافتی شوز، فوڈ کورٹس، ایڈونچر اور اسپورٹس سرگرمیاں، آٹو ایکسپو، ویلنِس پویلین، بسنت کی تقریبات، میوزیکل نائٹس اور ہر عمر کے افراد کے لیے دلچسپ تفریحی پروگرام شامل ہوں گے۔
اسلام آباد سے مزید