• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے شعبے میں خاموش انقلاب فیصلے اب ڈیٹا اور شفافیت کی بنیاد پر

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا ھے کہ بجلی کا شعبہ 2025 سے ڈیٹا کی حکمرانی اور نظام کی تبدیلی کا مرحوم منت ھے پاکستان کے بجلی کے شعبے کی کہانی ہمیشہ سے بڑے اعداد و شمار، وعدوں اور مایوسیوں کے گرد گھومتی رہی ہے۔ لیکن سال 2025 ایک مختلف کہانی سناتا ہے۔ یہ کہانی صرف اربوں روپے کے بچاؤ یا منصوبوں کے خاتمے کی نہیں، بلکہ اس بنیادی سوچ کی تبدیلی کی ہے جس پر پورا نظام چلتا ہے۔ یہاں اب فیصلے ڈیٹا کی بنیاد پر ہوتے ہیں، رشوت یا سفارش کی بنیاد پر نہیں۔ یہ خاموش انقلاب دراصل پاکستان کی بدلتی ہوئی حکمرانی کی تصویر ہے۔ حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں، وہ محض مالی بہتری کے لیے نہیں ہیں۔ یہ ایک نظام کی تبدیلی ہیں۔ ای-پروکیورمنٹ کا لاگو ہونا صرف ایک ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں، بلکہ اس بات کا اعلان ہے کہ اب تمام معاہدے روشنی میں ہوں گے۔ ہر بولی، ہر ڈیل کا ریکارڈ عوامی ہوگا۔ اسی طرح میرٹ پر بورڈز کا قیام دراصل سرکاری اداروں کو سیاسی اثر سے باہر نکالنے کی کوشش کی جا رھی ھے ہصارفین کو "اپنا میٹر خود پڑھنے" کا اختیار اور "118" سروس کی شروعات کو عام طور پر صرف سہولت سمجھا جاتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید