• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد انصاری لاہور پریس کلب کے صدر ،افضال طالب جنرل سیکرٹری منتخب

اسلام آباد/لاہور (نمائندہ خصوصی ,خصوصی رپورٹر،خصوصی نمائندہ ) لاہور پریس کلب کے انتخابات میں جر نلسٹ پینل کے امیدوار ارشد انصاری 14 ویں مرتبہ صدر منتخب ہوگئے۔انہوں نے 1283 ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل پائنیئر گروپ کے اعظم چوہدری 711 ووٹ لے سکے۔ جرنلسٹ پینل نے دیگر تمام سیٹوں پر کلین سویپ کیا ،نائب صدر کی صرف ایک سیٹ پائنیئر گروپ کی امیدوار ناصرہ عتیق جیتنے میں کامیاب رہیں۔سلمان قریشی 1125 ووپ لیکر سینئر نائب صدر،افضال طالب 1059 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری ،عمران شیخ 1002 ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری ،سالک نواز 1035 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری اور مدیحہ الماس 986 ووٹ لیکر نائب صدر بننے میں کامیاب ہوگئیں۔گورنننگ باڈی کے کامیاب ہونے والے 9افراد میں سید سجاد کاظمی،اسد محمود گڈو،خواجہ سرمد فرخ،الفت حسین مغل،ایم احمد رضا،سید بدر سعید،ظہیر شیخ،کامران خان،رابعہ عظمت ، اقلیتی نشست پر آشر جان شامل ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق,  وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری  اورسپیکر ملک محمد احمد خان نے  نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے، جو پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ اور صحافیوں کی یکجہتی کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 
اسلام آباد سے مزید