• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ یا ایڈیشنل چارج پر ادارے نہیں چلتے،سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی شاہد اقبال بلوچ نے کہا ہے کہ کرنٹ چارج یا ایڈیشنل چارج پر ادارے نہیں چلتے، یہاں بدقسمتی سے ادارے بغیر سربراہان کے چلتے رہے ہیں ، سائنس فاؤنڈیشن کے تین پراجیکٹس چل رہے ہیں، اس ادارے کا کوئی نیا پراجیکٹ منظور نہیں ہوا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سائنس وٹیکنالوجی میں شفافیت اور احتساب کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ سائنس کے شعبے میں ہمارے انٹرنیشنل سطح پر معاہدے ہیں، ہم حکومت سے نئے منصوبوں کیلئے بجٹ کی درخواست کریں گے۔ چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن ڈاکٹر محمد اکمل نے کہا کہ سائنس فاؤنڈیشن ملکی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے نیشنل ریسرچ کروائے گا جس میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے ریسرچ کا منصوبہ شروع کررہے ہیں، اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔
اسلام آباد سے مزید