• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت 2 افراد نے خودکشی کرلی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت 2افراد نے خودکشی کرلی ،تھانہ چونترہ کے علاقہ میں 54سالہ شخص نے خودکشی کرلی ،سب انسپکٹر باقر نے بتایاکہ اضرار حسین گزشتہ 12سال سے اٹک میں ایک دربار پر ہوتاتھا ڈیڑھ ماہ قبل وہ چک بیلی خا ن میں اپنے گھر واپس آیا اورلڈواگاؤں میں اپنی خالہ زاد بہن کے گھر رہ رہاتھا جس نے گزشتہ رات اپنے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان لے لی ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی ،ادھرتھانہ وارث خان کے علاقہ کوہستان کالونی ڈھوک الہٰی بخش میں 32سالہ شادی شدہ خاتون (م)نے اپنے شوہر سے تلخ کلامی کے بعد مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ،اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید