• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجود ہ حکومت کے ہوتے ہوئے عوام کے حالات نہیں بدل سکتے،ڈاکٹر طارق سلیم

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں فارم سیتالیس کی حکومت کے ہو تے ہو ئے عوام کے حالات نہیں بدل سکتے، ملک کا پورا نظام ہی فرسودہ ہے، گلے سڑے نظام سے جان چھڑائے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے،پاکستان کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کے لیے زند گی کے تمام طبقات کو جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر نظام بدلنے کی جدوجہد کا حصہ بننا پڑے گا، انھوں نے کہا پاکستان کا ٹرمپ کے نام نہاد غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں، فیصلہ پر قوم کو اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی پارلیمنٹ کو،کہ حکمران بتائیں کس کی مشاورت سے غزہ بورڈ میں شمولیت کا اتنا بڑا فیصلہ کیا ہے؟ فارم سنتالیس ہی کی پارلیمنٹ سہی، اس میں تو اس اقدام پر بحث ہونی چاہیے تھی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان سے مرکزی تربیت گا میں شر یک افرد سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا بسنت کوئی ثقافتی تہوار نہیں بلکہ ایک خونی کھیل بن چکا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید