• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم 23 مئی کو ذمہ داریاں سنبھالیں گے

لاہور(صابر شاہ) پاکستان میں امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم 23مئی سے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ڈونلڈ آرمن کا تعلق امریکی وزارت خارجہ کے سینیئر افسران میں سے ہے۔ امریکی صدر جو بائڈن نے 19 اکتوبر 2021 کو نیا سفیر نامزد کیا تھا۔ جبکہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان مسلسل واشنگٹن پر الزام لگا رہے ہیں کہ واشنگٹن نے ان کی حکومت ختم کرنے کا ملوث ہیں ۔ گزشتہ سال 14دسمبر کو امریکی سینیٹ کی فورین ریلیشن کمیٹی نے نامزد سفیر ڈونلڈ آرمن کی تقرری کی سماعت کی تھی۔ جبکہ سینیٹ کمیٹی نے رواں سال 12 جنوری کو ان کی نامزدگی کی منظوری دی تھی۔ ڈونلڈ آرمن کی نامزدگی چار سال قبل کی گئی تھی۔ اس وقت نامزد سفیر تونیشیا میں امریکا کے سفیر ہیں۔ اس سے قبل وہ افغانستان یروشلم، قاہرہ، بغداد اور کویت میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید