• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے بحران پر جلد قابو پا لیں گے، وزیر توانائی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد امجد خاننے وفاقی وزیر کو آئیسکو کی کارکردگی رپورٹ پیش کی ، بجلی چوری کیخلاف لئے جانیوالے اقدامات، سسٹم اپ گریڈیشن، نئے گرڈ سٹیشنز کی تعمیر، لائن لاسز اور دیگر امور پر بریفنگ دی،وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کے بحران پر جلد قابو پا لیں گے، وزیر توانائی نے آئیسکوکی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ میں آئیسکو کو نمبر ون پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی اس وقت مانو ں گا جب صارفین اسکی کارکردگی سے خوش ہونگے جب صارفین کی ٹیلیفون کالز کو سنا جائیگا اور انکے مسائل خوش اسلوبی سے حل کئےجائیں ،ہم ملک میں جاری وقتی بجلی کے بحران پر جلد قابو پا لیں گے مگر آئیسکو افسران اور سٹاف سے امید کرتا ہوں کہ وہ صارفین تک سسٹم میں دستیاب بجلی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے، انہوں نے سی ای اوکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئیسکو مستقبل کی بجلی کی طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر کی جائے، وزیر توانائی نے کہا کہ سسٹم اپ گریڈیشن پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم کیلئے نا گزیر ہے جسکے باعث نہ صرف لائن لاسز میں نمایاں کمی آتی ہے بلکہ لو وولٹیج اور ٹرپننگ کی شکایات میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید