• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین’ ’خفیہ طور پر‘‘ واٹس ایپ گروپ چھوڑ سکیں گے

ہیلی فیکس(نمائندہ جنگ) واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین خفیہ طور پر ناپسندیدہ گروپس کو چھوڑ سکیں گے، جب آپ کسی گروپ کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو واٹس ایپ کے سب سے مایوس کن پہلوؤں میں سے ایک یہ ہوتا ہے کہ گروپ کے دیگر افراد کو آپ کے گروپ چھوڑنے کی اطلاع مل جاتی ہے،یہ مسئلہ صرف واٹس ایپ تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ یہ دیگر فوری پیغامات کی ایپس پر بھی نظر آتا ہے تاہم یہ جلد ہی بدل سکتا ہے، واٹس ایپ مبینہ طور پر اس ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو احتیاط کے ساتھ ناپسندیدہ گروپس سے باہر نکلنے کی اجازت دے گا۔ واٹس ایپ کی اَپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ (WABetaInfo) کے مطابق فیچر فی الحال ترقی کے مراحل میں ہے اور ایپ کے مستقبل میں اَپ ڈیٹ کے لیے آئے گا۔ نئے فیچر کے ساتھ، جب کوئی صارف گروپ چھوڑتا ہے تو صرف گروپ ایڈمنز کو اطلاع دی جائے گی اور گروپ کے دوسرے صارفین کو الرٹ نہیں کیا جائے گا۔
یورپ سے سے مزید