• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں آلودگی سے سالانہ 90 لاکھ اموات

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں آلودگی سے سالانہ 90لاکھ اموات کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر 6میں سے ایک ہلاکت کی وجہ ماحولیاتی آلودگی ہے۔ تحقیقاتی تجزیے میں یہ سامنے آئی کہ زہریلی ہوا اور آلودہ پانی انسانی صحت کے ساتھ زمین کے لیے بھی خطرہ ہے۔ آلودگی کے باعث ہونے والی اموات نے دنیا بھر میں ٹریفک حادثات، ایچ آئی وی ایڈز، ملیریا اور ٹی بی سے ہونے والی اموات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آلودگی سے ہونے والی اموات کے باعث ہر منٹ میں 9 ڈالر کا معاشی نقصان ہورہا ہے۔

یورپ سے سے مزید