• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرام طلبی اور کامیابی ایک جگہ اکٹھے نہیں ہو سکتے ،طاہرالقادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ مقصد حیات کے تعین کے بعد اخلاص،جہد مسلسل اور مستقل مزاجی انسان کو اس کی منزل تک پہنچاتی ہے۔ وہ حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادری کے 49 ویں عرس کے موقع پر خطاب کر رہے تھےآرام طلبی، جزووقتی محنت اور بسیار خوری انسان کی ناکامی کا سبب بنتی ہے۔کسی بھی عظیم انسان کی زندگی کو دیکھ لیں اس میں مستقل مزاجی، جہد مسلسل،احساس ذمہ داری، وقت کی قدر اور مخلوق خدا سے محبت کے اوصاف یکساں نظر آئیں گے۔