• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے وژن کو یاد کررہے ہیں‘نیشنل پارٹی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی‘ صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار، جنرل سیکریٹری ریاض زہری، ملک مراد لہڑی، کامریڈ خدائے رحیم لہڑی نے کہاہے کہ بلوچستان بھر میں لوگوں کی پارٹی میں شمولیت اس بات کی مظہرہے کہ عوام کی امیدیں نیشنل پارٹی سے وابستہ ہے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اپنے مختصر دور اقتدارمیں مثالی امن قائم کرکے ترقی اورخوشحالی کاجووژن دیا وہ آج عام آدمی کو شدت سے یادآرہاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کلی جیو جدید شمولیتی تقریب سے خطاب میں کیا اس موقع پر مذہبی اور قوم پرست جماعت کے حافظ احمد خان، حاجی اللہ بخش، نور احمد، عطاءاللہ، منیر احمد، مہراللہ، اسرار احمد، شہزاد احمد، نثار احمد زبیر احمد، ہیبت خان، جلیل احمد، آصف لہڑی، رسول بخش، رحمت اللہ، علی گل، محراب خان، نظام الدین، لشکر خان منظور احمد، ریاض احمد، ظہور احمد، ظہیر احمد،جاوید خان، عبیداللہ، سراج خان نے اپنے ساتھیوں اورخاندان سمیت این پی میں شمولیت کااعلان کیا اس موقع پرسلام محمد شہی اسٹریٹ یونٹ کے سیکرٹری سمندر خان محمد شہی، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری یعقوب محمد شہی، کلی محمد شہی پودگلی کے یونٹ سیکرٹری لیاقت محمد شہی، جیو جدید یونٹ کے ڈاکٹر قاسم سمیر لہڑی، ڈاکٹر عطاءاللہ لہڑی، ٹکری ظریف بھی موجودتھے۔
کوئٹہ سے مزید