ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی سابق صدر ڈاکٹر روبینہ اختر کیرہائش گاہ پر جنوبیپنجاب کی خواتین کااجلاس ہوا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بھر پور استقبال کے لیے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی ہے۔ آج قلعہ کہنہ قاسم باغ میں ہو نے والے جلسہ میں اپنے قائد کا بھر پور استقبال کیا جائے گا ۔ عمران خان جلسے میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے اوریہ مارچ حکومت کی پہلے سے کھوکھلی دیوار کے لیے آخری دھکا ثابت ہوگا۔اجلاس میں خانیوال کی سابق صدر زاہدہ،مظفر گڑھ کی مس شہلا،تحصیل صدر زہیب النساء،مسرت اکرم،بدرالنساء ودیگر شہریوں سے آئی تحریک انصاف کی عہدیدران نے شرکت کی۔