• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سلامتی کیلئے موثر کردار ادا کرنا ہوگا، علمائے کرام

لوٹن(پ ر) پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے ہر محب وطن اوورسیز پاکستانی کو ایک موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان کی بہادر اور جری افواج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے جنہوں نے ارض مقدس اسلامی جمہوریہ پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلائی اور جرات وبہادری سےاس پاک سرزمین کے چپہ چپہ کی حفاظت کی اس کے بہادر نڈر اور جرات مند سپاہیوں نے اور آفیسرز نے لازوال قربانیاں دیں جو تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ آیئےہم سب ملکر تجدید عہد کریں کہ ہم ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے اپنی ملی اور قومی بیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم افواج پاکستان اور قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے مرکزی قائدین اور اہلسنت والجماعت کے ممتاز علمائےکرام اور مشائخ نے اپنے خطابات میں کیا۔ مرکزی جماعتاہلسنت کے بانی و سرپرست اعلیٰ علامہ ڈاکٹر پیر سیدعبدالقادر گیلانی نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی نازک اور مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ ہمیں اپنی مذہبی اور ملی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے دشمن عناصر کی تمام سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کےعلمائے کرام اور مشائخ کو آگے بڑھ چڑھ کرپھر ایک مرتبہ قوم کی رہنمائی کرنا ہوگی۔ مرکزی جماعت اہلسنت کے جنرل سیکرٹری خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی نے دوبارہ سراٹھانا شروع کر دیا ہے جو کسی خطرہ کے آلارم سے کم نہیں، ماضی قریب میں ہماری بہادر فوج نے نہ صرف کراچی جو روشنیوں کا شہر ہے اسکی روشنیوں اور رونقوں کو بحال کیا بلکہ پورے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا تھا۔ انہوں نے تمام اہل اسلام سے ملک کی سلامتی و استحکام کیلئےخصوصی دعائوں کے اہتمام کیلئے بھی اپیل کی نیز جمعتہ المبارک کے خطبہ میں اس اہم موضوع پر خصوصی خطاب بھی کرین گے۔ خطاب کرنے والے علمائے کرام میں علامہ صاحبزادہ سیدمنظورحسین گیلانی، علامہ صاحبزادہ انورحسین کاظمی، علامہ مفتی محمد خان قادری، علامہ مفتی عبدالرحمٰن نقشبندی، علامہ صاحبزادہ سید حیدر شاہ، علامہ حافظ محمدفاروق چشتی، علامہ صاحبزادہ محمد رفیق سیالوی، علامہ محمدارشدجمیل، علامہ صاحبزادہ غلامی جیلانی صاحب الازھری، علامہ حافظ عبدالغفور چشتی، علامہ قاضی عبدالرشید چشتی، علامہ حافظ نذیر احمد مہروی، علامہ قاری واجدحسین چشتی، علامہ حسنات احمد الازھری، علامہ حافظ عبدالرزاق، علامہ حسن اختر، علامہ قاری رضا المصطفی چشتی، علامہ انعام الحق قادری، علامہ الحاج خلیفہ عبدالرحمٰن قادری، شیخ عاصم حسین، صاحبزادہ عتیق الرحمٰن قادری، علامہ محمد اشتیاق حسین قادری، علامہ حافظ شاہ محمد چشتی، صاحبزادہ قاض ضیاء المصطفیٰ چشتی، علامہ حافظ محمد کامران و دیگر شامل ہیں۔علاوہ ازیں قاضی عبدالعزیز چشتی نے گزشتہ دنوں ہائی کمیشن لندن میں کمیونٹی رہنماؤں کے اجلاس کواحسن اقدام قراردیتے ہوئے کہا کہ ہائی کمشنر آف پاکستان معظم احمد خان کے اس پیغام کو سراہتے ہیں کہ پاکستان کی سالمیت اور استحکام ہماری ترجیح ہونی چاہئے۔

یورپ سے سے مزید