• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرآباد، 2 گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیرآبادتھانے کی حدودمسلم آبادالہدیٰ مسجد کے قریب2 گروپوں کے مابین تصادم کے دوران فائرنگ سے 3افراد 35سالہ آیت خاں ولد رضا خاں،50سالہ خلیل الرحمٰن ولد نذر خاں اور48سالہ روزخاں ولد پتنگ خاں جاں بحق ہوگئے، تینوں افراد کی لاشیں عباسی اسپتال منتقل کردی گئیں،ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واقعے کے حوالے سے مختلف پہلو سامنےآرہے ہیں۔ ابھی کوئی حتمی بات سامنے نہیں آئی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید