• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، ڈائریا بے قابو، کیسز 2 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئے

لاڑکانہ (اے پی پی)سندھ بھر میں ڈائریا کی وبا بے قابو ہونے کے باعث کیسز کی تعداد دو لاکھ 40ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانی ابال کر پئیں،صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں، بازاری اشیا کے استعمال سے پرہیز کریں۔محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں ڈائریا کے پانچ سال سے زائد عمر کے 1لاکھ 4ہزار 621 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دو ماہ میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر میں پیچش کے پانچ سال سے زائد عمر میں15 ہزار 278 کیسز جبکہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں 11 ہزار 425 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔