• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد،6افراد دھر لئے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں 9مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کر لئے گئے۔ تھانہ رمناپولیس نے موٹر سائیکل چور ی میں ملوث سانول گینگ کے پانچ ملزموں کو گرفتار کرکے 6مو ٹر سائیکل بر آمد کرلئے ۔ ملزمان کو سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کیا گیا جن کی شناخت سانول ،امجد،زکریا، کاشف ،مبشر علی اور ذیشان کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کیخلاف تھانہ رمنامیں مقدمہ درج کر لیاگیا ۔ ریس کور س پولیس نے بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتار کرکے 3چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔