• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام امپورٹڈ حکومت سے نجات کیلئے نکل پڑے ہیں، پی ٹی آئی

راولپنڈی (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کی جنگ لڑ رہے تھے ، کیا امریکہ پاکستان میں سازش کے تحت رجیم چینج کرتا رہے گا؟ گزشتہ روز سکیم تھری میں پاکستان تحریک انصاف ویمن ورکرز ونگ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوٹا کریسی کر کے پنجاب اور وفاق میں پی ٹی آئی حکومت گرائی گئی۔ قاسم سوری نے کہا کہ ساری عوام اس امپورٹڈ حکومت سے نجات حاصل کرنے کیلئے نکل پڑی ہے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کنول شوزب نے کہا کہ سب کو مبارک ہو 25لوٹے پنجاب اسمبلی میں نا اہل ہوئے ۔زلفی بخاری نے کہا کہ جو خواتین نظریہ کے ساتھ ہیں ان کو موقع ملنا چاہئے ۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ قوم کی ہر بیٹی ملک کیلئے رحمت ہے۔ گھر کو غیرت مند ماں ، باپ اور باحیا بیٹیاں عزت دیتی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید