• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کے فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوگی ،تحریک انصاف

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود کی صدارت میں پنجاب کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔شفقت محمود نے کہا کہ پوری قوم آزادی مارچ میں شرکت کے لئے چیئرمین عمران خان کی کال کی منتظر ہے۔منحرف اراکین کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں سے جمہور یت مضبوط ہوگی۔اجلاس میں راجہ یاسر ہمایوں ، اعجاز منہاس لڈاکٹریاسمین راشد ، راجہ یاورکمال ،علی امتیاز وڑائچ ۔ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اوردیگر نے بھی شرکت کی ،مزید برآں تحریک انصاف و رکن پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ا لیکشن کمیشن کا پی ٹی آ ئی کے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنا خوش آئند ہے۔ ۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی سازش میں سہولت کاربننے والے اپناگناہ قبول کر لیں اورقوم سے معافی مانگیں۔
لاہور سے مزید