اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چین کے اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی کی خصوصی دعوت پر آج ہفتہ کو چین کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔
گزشتہ ماہ وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بلاول بھٹو زرداری کا یہ چین کا پہلا دورہ ہوگا۔ خارجہ امور کی وزیر مملکت اور دوسرے حکام وزیر خارجہ کے وفد میں شامل ہوں گے۔