• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک پر جنسی ہراسانی کا معاملہ، متاثرہ خاتون کو لاکھوں ڈالر دینے کا الزام

واشنگٹن (جنگ نیوز )دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک پر ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کو جنسی ہراسانی پر خاموش رہنے کیلئے ڈھائی لاکھ ڈالرز دینے کا الزام سامنے آیا ہے تاہم اسپیس ایکس کے بانی نے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کی ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے مبینہ طور پر 2016 میں جنسی طور پر ہراسانی کا شکار ہونے والی فلائٹ اٹینڈنٹ کی دوست نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اسپیس ایکس کی اُس پرواز کے عملے میں شامل تھی جس میں ایلون مسک بھی موجود تھے۔

اہم خبریں سے مزید