• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 240، ایم کیو ایم کے امیدوار کا اعلان اگلے ہفتے ہوگا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اسمبلی کےاین اے 240کے ضمنی انتخاب کیلئے رکن رابطہ کمیٹی ابوبکر صدیقی کے نام کو حتمی شکل دے دی ہے جس کا باضابطہ اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا،این اے 240پر ضمنی انتخاب 16جون کو ہوگا، یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے اقبال محمد علی خان کے 19 اپریل کو انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، ایم کیو ایم نے ضمنی انتخاب میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حلقے کے کار کنوں کے اجلاس میں انہیں انتخابی مہم کے انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید