ملتان(سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ ن ملتان کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعت و نشریات سعد خورشید خان کانجو اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعت و نشریات ضلع ملتان شیخ آصف قریشی نے کہا کہ عمران خان کے مریم نواز سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو گفتگو کرتے ہوئے مشرقی روایات کو سامنے رکھنا چاہیے، ماں، بہن، بیٹی کسی کی بھی ہو لائقِ عزت و تکریم ہے۔ عمران خان پہلا شخص ہے جو ایک جماعت کے سربراہ کے طور پر بد تہذیبی کے اس پاتال میں جا گرا ہے، قوم بنانے نکلے تھے۔ مسجد نبویؐ کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔