• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ ، فہد ملک قتل کیس سے دہشتگردی کی دفعات ختم

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کو برطانوی شہری بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے ٹرائل سے روکتے ہوئے کیس سے دہشتگردی کی دفعات ختم کردیں اور سیشن کورٹ کو30روز میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم جاری کیا ۔جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بنچ سے جاری تحریری فیصلہ میں عدالت نے انسداد دہشتگردی عدالت کو کیس کا ریکارڈ سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ عدالت کے سامنے پیش کیے ریکارڈ کے مطابق بیرسٹر فہد کا قتل دہشت گردی کا کیس نہیں بنتا۔
اسلام آباد سے مزید