• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے فرح خان ان کے خاوند احسن جمیل کیخلاف تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا، محکمہ مال شیخوپورہ سےغیر منقولہ جائیداد کی رپورٹ طلب

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ ) نیب لاہور نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی المعروف فرح خان اور اس کے خاوند احسن جمیل گجر کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء کے تحت تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا اور دونوں کی ضلع شیخوپورہ میں تمام ممکنہ غیر منقولہ املاک کے بارے میں محکمہ مال کے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعدفرح خان اور اس کے خاوند نے اپنے ڈکلیئر شدہ اثاثوں کے بارے ایف بی آر سمیت تمام اداروں کو آگاہ کر دیا تھا۔

جن میں ایسی کروڑوں روپے مالیت کی املاک اور گاڑیاں بھی شامل تھیں جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کی اہلیہ سے واقفیت سے پہلے کی خرید شدہ ہیں۔

اہم خبریں سے مزید